Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / طوفان ہد ہد متاثرین کیلئے امریکی تلگو نمائندہ وفد کی مالی امداد

طوفان ہد ہد متاثرین کیلئے امریکی تلگو نمائندہ وفد کی مالی امداد

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (این ایس ایس) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (تانا) سے ریاست میں تعلیمی ، صحت اور آئی ٹی شعبہ کے علاوہ اسکل ڈیولپمنٹ میں مدد کی خواہش کی۔ تانا کی ٹیم نے آج این ٹی آر بھون پہنچ کر مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور طوفان ہد ہد کے متاثرین کو راحت کاری کیلئے 2 کروڑ روپئے کی امداد حوالے کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت کیلئے این آر آئیز جو بھی عطیہ دیں گے ، حکومت اس کے مساوی رقم شامل کرتے ہوئے نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کیلئے اسے خرچ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT