Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / طویلہ سفر خان معظم جاہی مارکٹ کو بچانے وقف بورڈ حرکت میں

طویلہ سفر خان معظم جاہی مارکٹ کو بچانے وقف بورڈ حرکت میں

اسپیشل آفیسر جلال الدین اکبر نے موقوفہ اراضی پر بورڈ نصب کروادیا

اسپیشل آفیسر جلال الدین اکبر نے موقوفہ اراضی پر بورڈ نصب کروادیا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( ابوایمل ) : حیدرآباد میں ایسے بے شمار کمرشیل موقوفہ اراضیات موجود ہیں جن کی مالیت ہزاروں کروڑ روپئے ہے ۔ ان میں سے بعض کھلے پڑے ہیں اور کچھ پر ناجائز قبضے ہوچکے ہیں ۔ ایسے ہی کمرشیل موقوفہ اراضیات میں سے ایک معظم جاہی مارکٹ چوراہے پر موجود طویلہ سفر خان کے نام پر موجود ہے جو 800 مربع گز پر مشتمل ہے جس کا گزٹ تفصیلات اس طرح ہے ۔ سرئیل نمبر 1632 ، وارڈ نمبر 4 ، بلاک نمبر 1، بلدی نمبر 4-1-711 ،S(3/1) ہے ۔ فائل نمبر 46/2 ، 1354 فصلی ۔ یہ جائیداد جہاں چند عرصہ پہلے تک مشہور ہوٹل اور عطر فروش کے دکانات تھے تاہم میٹروٹرین والوں نے ماسٹر پلان کے تحت اس اراضی کا کچھ حصہ حاصل کرلیا ۔ متولی اس جائیداد کو ڈیولپ کر کے کمرشیل کامپلکس بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ تاہم وقف بورڈ حرکت میں آتے ہوئے یہاں وقف بورڈ کا بورڈ نصب کردیا ہے ۔ جلال الدین اکبر جو اس معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں نے متعلقہ متولی کو نوٹس وجہ نمائی جاری کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایسے اور کئی کمرشیل موقوفہ اراضیات جیسے بیگم پیٹ کی ٹاسک فورس کی اراضی ، خیریت آباد کی لب سڑک پر 500 گز اراضی کھلے پڑے ہیں اور چراغ علی لین پر وقف اراضی پر ناجائز قبضے ہیں ۔ اسی طرح شیخ پیٹ ، نامپلی جیسے علاقوں میں ہزاروں کروڑ روپئے مالیتی اراضی موجود ہے جسے ملت کے لیے اثاثہ کے طور پر تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT