Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / طویل صبر آزما جدوجہد کے بعد تلنگانہ عوام کو راحت

طویل صبر آزما جدوجہد کے بعد تلنگانہ عوام کو راحت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ملک کے نقشہ میں 29 ویں ریاست تلنگانہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممتاز کمیونسٹ رہنما جناب سید عزیز پاشاہ سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا و رکن عاملہ سی پی آئی ( قومی رکن عاملہ ) نے کہا کہ ایک طویل صبر آزما جہد مسلسل کے بعد تلنگانہ کے عوام کو راحت ملی ہے ۔ جو ریاست کے ان عظیم شہداء کی قربانی اور ان جماعت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ملک کے نقشہ میں 29 ویں ریاست تلنگانہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممتاز کمیونسٹ رہنما جناب سید عزیز پاشاہ سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا و رکن عاملہ سی پی آئی ( قومی رکن عاملہ ) نے کہا کہ ایک طویل صبر آزما جہد مسلسل کے بعد تلنگانہ کے عوام کو راحت ملی ہے ۔ جو ریاست کے ان عظیم شہداء کی قربانی اور ان جماعتوں تنظیموں جو اس کے لیے جدوجہد کررہے تھے اس کا ثمر کہلایا جاسکتا ہے ۔ جناب سید عزیز پاشاہ نے کہا کہ تلنگانہ کا قیام نا انصافیوں ظلم و زیادتیوں کے بعد کا استحصال کے خاتمہ سے تعبیر ہے کیوں کہ تلنگانہ کے غریب کسان مزدور محنت کش طبقات کی جدوجہد میں یہ رنگ لائی اور اس کے لیے عوام کی کئی صبر آزما حالات سے گزرنا پڑا ۔ جناب سید عزیز پاشاہ نے تلنگانہ تحریک سے جڑی تنظیموں جماعتوں اور افراد کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پرامن طریقہ سے چلائی گئی یہ تحریک ان کے لیے کامیابی کی ضمانت ثابت ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ تلگو زبان بولنے والوں کی دو ریاستیں اور ان دو ریاستوں کے عوام علحدہ علحدہ طور پر اپنی ریاستوں کی ترقی و خوشحالی اور ترقی کے لیے بہتر جدوجہد کرسکتے ہیں ۔ تاہم جناب سید عزیز پاشاہ نے یاد دلایا کہ کس طرح ریاست حیدرآباد کے پہلے چیف منسٹر بی کشن راؤ نے اپنی ایک خصوصی انٹلی جنس رپورٹ میں اس وقت کے صدر کانگریس بی ین دیور کو واضح کیا تھا کہ تلنگانہ کے عوام کی مانگ کو تسلیم نہ کئے جانے کی صورت میں خون خرابہ کے اندیشے واضح دیکھائی دیتے ہیں اس طرح ان تمام حقائق کو پس پشت ڈال کر تلنگانہ کو زیر التواء رکھا گیا تھا اس موقع پر انصاف گریٹر حیدرآباد اور سی پی آئی کے قائدین بھی کے علاوہ سید علی الدین احمد سید حمید الدین محمود بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT