Friday , November 24 2017
Home / دنیا / طویل عرصہ بعد فیڈل کاسٹرو کا عوامی مقام کا دورہ

طویل عرصہ بعد فیڈل کاسٹرو کا عوامی مقام کا دورہ

ہوانا ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا کے انقلابی قائد فیڈل کاسٹرو نے گذشتہ 9 ماہ کے دوران کل پہلی بار عوامی مقام پر حاضری دی جہاں انہوں نے اسکولی بچوں کے ساتھ وقت گذارا اور امریکی صدر اوباما کے حالیہ دورہ کیوبا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 89 سالہ کاسٹرو کو سرکاری ٹیلیویژن کی فوٹیج میں اسکولی بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے جہاں انہوں نے بچوں کو آنجہانی انقلابی قائد ویلما اسپین کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔ قبل ازیں 9 ماہ قبل کاسٹرو کسی عوامی مقام پر نظر آئے تھے جہاں انہیں مسلح افواج اور وزارت داخلہ کے ساتھ کام کرنے والے شہریوں کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ فیڈل کاسٹرو کیوبا کے 1959ء کے انقلاب کے ہیرو تصور کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے خرابی صحت کی بنیاد پر 2006ء میں ملک کا اقتدار اپنے بھائی راول کاسٹرو کو سونپ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT