Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / طویل علالت کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ کا انتقال

طویل علالت کے بعد تھائی لینڈ کے بادشاہ کا انتقال

بنکاک ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے سابق شاہ کا آج انتقال ہوگیا۔ محل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 70 سال تک ملک پر حکومت کرنے والے عمر رسیدہ بادشاہ عرصہ سے علیل تھے۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔ انہوں نے سری راج ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ 64 سالہ ولیعہد شہزادہ ان کے جانشین ہو ں گے۔ وزیراعظم پریوت چاند نے اس کا اعلان کیا۔ ان کے سینکڑوں بہی خواہ دواخانے کے باہر گذشتہ دو دن سے جمع تھے اور انہیں لمحے لمحے کی خبر مل رہی تھی۔ آنجہانی بادشاہ تھائی لینڈ کے سماج میں انتہائی مقبول شخصیت تھے۔ وہ خاندان چکری کے 9 ویں بادشاہ تھے۔

TOPPOPULARRECENT