Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / طیارہ ایندھن کی قیمت میں 2.6فیصد تخفیف ، پٹرول اور ڈیزل سے سستا

طیارہ ایندھن کی قیمت میں 2.6فیصد تخفیف ، پٹرول اور ڈیزل سے سستا

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جیٹ طیاروں کے ایندھن یا اے ٹی ایف کی قیمتوں میں آج 2.6 فیصد کمی کی گئی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایندھن کی قیمت پر اکسائز ڈیوٹی کم عائد کی جائے۔ اِس طرح طیاروں کا ایندھن اب پٹرول اور ڈیزل سے زیادہ سستا ہوگیا ہے۔ دہلی میں طیاروں کے ایندھن کی قیمت میں 1962 روپئے فی کیلو لیٹر یا 2.6 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اب یہ 72605 روپئے فی کیلو لیٹر ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT