Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / طیارہ حادثہ میں تین افراد ہلاک، کتا بچ گیا

طیارہ حادثہ میں تین افراد ہلاک، کتا بچ گیا

واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ انڈیانا میں ایک طیارہ حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ سنگل انجن والے سیسنا طیارہ حادثہ کا شکار ہوتے ہی شعلہ پوش ہوگیا۔ حادثہ جہاں رونما ہوا تھا وہ جنگلاتی علاقہ تھا۔ انڈیانا اسٹیٹ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ طیارہ پر سوار تمام 3افراد اور ایک کتا ہلاک ہوگئے جبکہ اس میں موجود دوسرا کتا بال بال بچ گیا۔ تاہم زخموں کے علاج کیلئے کتے کو جانوروں کا علاج کرنے والے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اب تک مہلوکین کی شناخت ظاہر نہیںکی گئی۔ حادثہ کے وقت چھوٹا طیارہ کنساس سٹی سے میری لینڈ جارہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT