Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / طیارہ حادثے میں 7 افراد ہلاک کینیڈاکے سابق وزیرشامل

طیارہ حادثے میں 7 افراد ہلاک کینیڈاکے سابق وزیرشامل

اوٹاوہ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں جزیرہ کیوبیک کے مشرقی ساحل کے آس پاس ایک خانگی چھوٹے جہاز کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام نے کہا کہ جہاز ایلز ڈیلا میڈیلین ایئر پورٹ پر جب اترنے والا تھا اسی وقت زبردست ہواؤں اور برفباری کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ براڈ کاسٹر اور کینیڈا کے سابق وزیر نقل و حمل زاں لیپیری اور ان کے خاندان کے افراد اس میں سوار تھے جو حادثہ میں مارے گئے۔ 59 سالہ لیپیری نے سی ٹی وی اور کینیڈا کی دیگر میڈیا کمپنیوں کیلئے سیاسی تجزیہ کار کے طور پر کام کیا۔ اطلاعات کے مطابق لیپیری کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ، ان کے دو بھائی اور ان کی بہن اس حادثے میں ہلاک ہوئے ۔ لیپیری 1979ء سے 1993ء اور پھر 2004ء سے 2007ء تک کینیڈا کی پارلیمان کے رکن بھی رہے تھے۔سکیورٹی حکام اب جائے حادثہ پر پہنچ کر یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں،کہ طیارے کے تباہ ہونے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں۔
امریکی لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار
واشنگٹن۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی F-16 جنگی طیارہ افغانستان کے بگرام ایرفیلڈ سے ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق پائیلٹ نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے طیارہ سے چھلانگ لگادی۔ پینٹگان پریس سیکریٹری پیٹرکوک نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ جس کا تعلق 455 ویں ایرایکسپیڈیشنری ونگ سے تھا، مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے حادثہ کا شکار ہوا۔ مسٹر کوک نے بتایا کہ حادثہ کی تحقیقات کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT