Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / طیارہ عدم دستیاب ، 29 فوجیوں کے زندہ رہنے کا امکان ختم

طیارہ عدم دستیاب ، 29 فوجیوں کے زندہ رہنے کا امکان ختم

نئی دہلی ۔ 25 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ کے خلیج بنگال میں لاپتہ AN32 طیارے میں سوار 29 فوجی اہلکاروں کے زندہ بچنے کی اُمیدیں اب ختم ہوگئی ہیں، کیونکہ طیارے کے ملبے یا پھر اُس میں سوار ہونے والوں کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ چار دن سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کے باوجود کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ طیارے میں موجود ایمرجنسی لوکیٹر ٹرانسمیٹر کام نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے تلاشی مہم انتہائی مشکل ہوگئی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ کے ایرچیف مارشل اروپ رہا نے نئی دہلی میں بتایا کہ یہ انتہائی افسوس کا پہلو ہے کہ ہم لاپتہ طیارے اور اس میں سوار ارکان کی تلاش نہیں کرپائے ۔ یہ ایک انتہائی مشکل لمحہ ہے اور ہم اُن تمام ارکان خاندان کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں جو اس طیارے میں سوار تھے ۔ AN32 طیارہ 22 جولائی کو پورٹ بلیر جاتے ہوئے تمبارام فضائی اڈے کے قریب اُڑان بھرنے کے تقریباً 16 منٹ بعد راڈر سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ فضائیہ میں تقریباً 100 ایسے AN32طیاروں کی موجودگی کے بارے میں بعض گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی ہیں کیونکہ ان کی مدت ختم ہوچکی ہے ۔ رہانے نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے ان طیاروں سے بھرپور استفادہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT