Monday , June 18 2018
Home / دنیا / طیارہ عملہ کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے والا گرفتار

طیارہ عملہ کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے والا گرفتار

کوالالمپور ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک بنگلہ دیشی مسافر کو طیارہ میں بے لباس ہونے اور ایک خاتون اسٹیورڈیس پر حملہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مالینڈوایئر کا طیارہ جیسے ہی کوالالمپور سے روانہ ہوا، ایک 20 سالہ نوجوان نے بے لباس ہوکر اپنے لیاپ ٹاپ پر فحش فلمیں دیکھنا شروع کردیں۔ بتایا گیا ہیکہ 20 سالہ نوجوان ایک ملیشین یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ طیارہ کے عملہ کی درخواست پر اس نے دوبارہ کپڑے پہن لئے۔ تاہم بعدازاں اس نے خاتون عملہ سے بغلگیر ہونے کی کوشش کی جس کے بعد نہ صرف طیارہ کا عملہ بلکہ کچھ مسافرین نے بھی آگے بڑھ کر نوجوان مسافر پر قابو پالیا اور اس کے ہاتھ باندھ دیئے جس کا سلسلہ سفر کے خاتمہ تک جاری رہا۔ البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی۔ طیارہ کے ڈھاکہ پہنچنے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT