Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / طیارہ مسافرین کو سامسنگ کے نئے اسمارٹ فونس استعمال نہ کرنے کا انتباہ

طیارہ مسافرین کو سامسنگ کے نئے اسمارٹ فونس استعمال نہ کرنے کا انتباہ

واشنگٹن ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو ایس ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر نے آج ایک غیرمعمولی انتباہ جاری کرتے ہوئے مسافرین کو سخت ہدایت کی کہ وہ پرواز کے دوران اپنے سامسنگ گیلاکسی نوٹ 7 اسمارٹ فونس کو نہ آن کریں اور نہ ہی ان کی چارجنگ کریں کیونکہ حالیہ ملنے والی رپورٹس جس کے مطابق نئے اسمارٹ فونس شعلہ پوش ہورہے ہیں، سیفٹی ریگولیٹر نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ سامسنگ نے بھی اسمارٹ فونس میں آگ لگ جانے کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ مسافرین سے خصوصی طور پر یہ خواہش بھی کی گئی ہیکہ وہ اپنے چیک شدہ (جن کی سیکوریٹی جانچ پڑتال ہوچکی ہو) لگیج میں گیلاکسی نوٹ 7 اسمارٹ فونس ہرگز نہ رکھیں۔ سامسنگ اسمارٹ فون بنانے والی سب سے بڑی کمپنی تصور کی جاتی ہے۔ قبل ازیں دیگر کچھ بین الاقوامی ایرلائنز نے بھی سامسنگ کے اسمارٹ فونس کو پرواز کے دوران استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کر رکھی ہے جن میں سنگاپور ایئرلائنز، قنطاس اور ورجین آسٹریلیا کے نام قابل ذکر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT