Friday , April 27 2018
Home / Top Stories / طیارہ مکان پر گرپڑا، 9 افراد ہلاک

طیارہ مکان پر گرپڑا، 9 افراد ہلاک

منیلا۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹا مسافر طیارہ جس میں 5 افراد سوار تھے، ٹیک آف کرنے کے بعد ایک مکان پر گر پڑا جس کی وجہ سے نہ صرف طیارہ میں سوار تمام افراد بلکہ زمین پر موجود چار افراد بھی ہلاک ہوگئے۔ پائپر۔ 23 اپاچے طیارہ نے پلا ریڈیل مستقر سے اڑان بھری تھی تاہم ٹیک آف کے فوری بعد وہ ایک مکان پر گر پڑا۔ پولیس کے علاوہ فلپائن کی شہری ہوا بازی کے ترجمان ایریک ایپلونیو نے یہ بات بتائی اور اس بات کی توثیق کی کہ چھ نشستی طیارہ میں سوار تمام پانچ فلپائن شہری ہلاک ہوگئے جبکہ مکان (زمین) میں موجودہ چار افراد اپنی ناگہانی موت سے بے خبر طیارہ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ طیارہ کے مکان پر گرنے سے مکان شعلہ پوش ہوگیا۔ ٹی وی فوٹیج میں تباہ شدہ طیارہ کا ملبہ اور مکان کی ٹوٹی ہوئی دیواریں دکھائی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT