Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / طیارہ میں بم کی جھوٹی دھمکی ، اندرا گاندھی ایرپورٹ دہلی پر ہلچل

طیارہ میں بم کی جھوٹی دھمکی ، اندرا گاندھی ایرپورٹ دہلی پر ہلچل

نئی دہلی ۔ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ایرپورٹ کے صیانتی محکموں کو آج سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دہلی جانے والی ایک پرواز پر بم کی موجودگی کی جھوٹی ٹیلیفون کال وصول ہوئی۔ ایرپورٹ کے کال سنٹر کے آپریٹر کے موبائیل فون پر دوپہر 2 بجے یہ کال وصول ہوئی جو ہندی میں تھی۔ کال کرنے والے نے کہا کہ دہلی ۔ ممبئی پرواز میں بم ہے۔ فوری ایک اجلاس طلب کیا گیا اور بم کے خطرہ کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے اجلاس کے فوری بعد اندرا گاندھی ایرپورٹ کے صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی اور 3:15 بجے مکمل تلاشی کا آغاز ہوا کیونکہ آج دیوالی کا تہوار بھی ہے اور ہفتہ وار چھٹیاں بھی کل اور پرسوں مقرر ہیں جس کی وجہ سے صیانتی محکمے پریشان ہوگئے تھے۔ سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے کہا کہ مکمل تلاشی کے بعد یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔
پولیس ٹیلیفون کرنے والے کی تلاش میں ہے اور امکان ہیکہ جلد ہی اس کا پتہ چلا کر قانون کے حوالے کردیا جائے گا۔ ایرپورٹ کے سینئر عہدیدار صیانتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں کوئی کوتاہی تو موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے طیارہ میں بم رکھا جاسکتا ہو۔

 

TOPPOPULARRECENT