Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / طیارہ میں خاتون رکن عملہ کو ہراسانی

طیارہ میں خاتون رکن عملہ کو ہراسانی

حیدرآباد 21 اپریل (پی ٹی آئی) سائبرآباد پولیس نے ایک 35 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جو ایر انڈیا طیارہ کے ذریعہ دبئی سے آج شمس آباد ایرپورٹ پہونچا تھا۔ طیارہ میں عملہ کی ایک خاتون رکن نے اس نوجوان کی جانب سے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے وابستہ انسپکٹر ٹی سدھاکر نے کہاکہ ملزم یوسف جو دبئی کی ایک

حیدرآباد 21 اپریل (پی ٹی آئی) سائبرآباد پولیس نے ایک 35 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جو ایر انڈیا طیارہ کے ذریعہ دبئی سے آج شمس آباد ایرپورٹ پہونچا تھا۔ طیارہ میں عملہ کی ایک خاتون رکن نے اس نوجوان کی جانب سے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے وابستہ انسپکٹر ٹی سدھاکر نے کہاکہ ملزم یوسف جو دبئی کی ایک ڈرلنگ کمپنی میں کام کیا کرتا ہے، اپنے خاندان سے ملاقات کے لئے حیدرآباد پہونچ رہا تھا۔ ایرپورٹ پہونچنے کے بعد طیارہ میں کام کرنے والے عملہ کی ایک خاتون رکن نے شکایت کی کہ یوسف نے اس کو ہراساں کرنے کے علاوہ ’طیارہ کا اغوا‘ جیسے الفاظ استعمال کررہا تھا۔ انسپکٹر پولیس نے کہاکہ شکایت کے بموجب ’’وہ (یوسف) عملہ کی رکن خاتون کو سل فون پر اپنے ساتھ تصویر کشی کیلئے مجبور کررہا تھا اور اپنے ساتھ بات چیت میں مشغول رکھنے کی کوشش کررہا تھا جس پر عملہ کی خاتون رکن نے اعتراض کیا۔ وہ ’طیارہ کا اغواء‘ جیسے لفظ کا استعمال بھی کررہا تھا‘‘۔ پولیس نے اس کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعا 504 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ یوسف سے پوچھ گچھ کی گئی ہے لیکن اس کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT