Monday , June 18 2018
Home / دنیا / طیارہ میں مشتبہ شئے مسافرین کو اتاردیا گیا

طیارہ میں مشتبہ شئے مسافرین کو اتاردیا گیا

لندن ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جبرالٹر ایرپورٹ سے لندن جانے والے تقریباً 150 مسافرین کو طیارے سے اتاردیا گیا اور سارا ایرپورٹ بند کردیا گیا کیونکہ لگیج میں ایک مشتبہ چیز کا پتہ چلاتھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایزی جیٹ طیارہ کے پائیلٹ نے مشتبہ چیز کے بارے میں اطلاع دی جس کے ساتھ ہی ایرپورٹ کو بند اور یہاں تجارتی سرگرمیاں روک دی گئیں ۔ اس با

لندن ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جبرالٹر ایرپورٹ سے لندن جانے والے تقریباً 150 مسافرین کو طیارے سے اتاردیا گیا اور سارا ایرپورٹ بند کردیا گیا کیونکہ لگیج میں ایک مشتبہ چیز کا پتہ چلاتھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایزی جیٹ طیارہ کے پائیلٹ نے مشتبہ چیز کے بارے میں اطلاع دی جس کے ساتھ ہی ایرپورٹ کو بند اور یہاں تجارتی سرگرمیاں روک دی گئیں ۔ اس بات کا شبہ کیا جارہا تھا کہ یہ مشتبہ شئے کوئی دھماکو مادہ ہوسکتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ماہرین کو مدد کیلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔ ایزی جیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹکنیکی مسئلہ کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی کیونکہ طیارہ سے دھواں اٹھنے لگا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT