Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / طیارہ میں پیدا ہونے والی لڑکی کی صحت مستحکم

طیارہ میں پیدا ہونے والی لڑکی کی صحت مستحکم

حیدرآباد۔ 18 اگست (پی ٹی آئی) منیلا جارہی پرواز میں کل ایک خاتون کو لڑکی تولد ہوئی تھی۔ اس کی وجہ سے طیارہ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔ 32 سالہ خاتون مسافر اور نومولود لڑکی دونوں صحت مند ہیں اور اس وقت خانگی ہاسپٹل میں شریک ہیں۔ لڑکی کو پیدائش کے بعد سانس میں لینے میں دشواری ہورہی تھی اس کے علاوہ اس کا جسم بھی نیلا ہوگیا تھا چنانچہ ایرپورٹ پر اسے خصوصی طبی سہولت فراہم کرنے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ اپولو کراڈل نے ایک بیان میں کہا کہ بچی کا وزن پیدائش کے وقت 1.6 کیلو تھا تاہم اسے میکانیکل تنفس اور ادویات دی گئی، اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT