Friday , December 15 2017
Home / دنیا / طیارہ میں گڑبڑ کرنے والے مسافر کو اتار دیا گیا

طیارہ میں گڑبڑ کرنے والے مسافر کو اتار دیا گیا

بیجنگ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونائٹیڈ ایرلائنز کا ایک طیارہ جو شنگھائی سے نیوجرسی کی پرواز پر تھا، اس میں ایک مسافر ایسا بھی تھا جس کے برتاؤ نے نہ صرف دیگر مسافرین بلکہ عملہ کو بھی پریشان کردیا اور بالآخر اسے سان فرانسسکو میں اتارنا پڑا جبکہ طیارہ کا وہاں توقف اس کے شیڈول میں شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے طیارہ کو 8 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشیل میڈیا کے ویڈیوز دیکھنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ مسافر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرح ایک سرخ ٹوپی پہنے ہوئے تھا جس پر ٹرمپ کانعرہ ’’میک امریکہ گریٹ اگین‘‘ تحریر تھا۔ مسافر بار بار چیخ رہا تھا کہ اسے بھی نشست ملنی چاہئے۔ وہ دیگر مسافروں پر بھی برہم ہورہا تھا حالانکہ وہ اپنی نشست پر بیٹھا ہوا تھا لیکن اپنے آگے والی نشستوں پر بھی یہ کہہ کر قبضہ جمانا چاہتا تھا کہ اسے آرام سے بیٹھنے نہیں مل رہا ہے۔ بہرحال طیارہ کے اسٹاف نے اس معاملہ کو انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں سلجھا لیا اور مسافر کو سان فرانسسکو ایرپورٹ پر اتار دیا گیا۔ یاد رہیکہ سرخ ٹوپی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہمات کے دوران کافی مقبول تھی۔

TOPPOPULARRECENT