Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / طیارہ کو مار گرانے میں روس ملوث نہیں : پیوٹن

طیارہ کو مار گرانے میں روس ملوث نہیں : پیوٹن

کوالالمپور ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر روس ولادیمیر پیوٹن نے آج یہ تیقن دیا کہ تحقیقاتی ٹیم ہر حال میں تباہ شدہ ملیشیائی طیارہ کے ملبہ تک پہنچے گی اور ساتھ ہی ساتھ تحقیقات کرنے والے ارکان کی حفاظت بھی کی جائے گی ۔ ملیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ملیشیاء کی تحقیقاتی ٹیم کو MH17 طیارہ کے تباہ شدہ ملب

کوالالمپور ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر روس ولادیمیر پیوٹن نے آج یہ تیقن دیا کہ تحقیقاتی ٹیم ہر حال میں تباہ شدہ ملیشیائی طیارہ کے ملبہ تک پہنچے گی اور ساتھ ہی ساتھ تحقیقات کرنے والے ارکان کی حفاظت بھی کی جائے گی ۔ ملیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ملیشیاء کی تحقیقاتی ٹیم کو MH17 طیارہ کے تباہ شدہ ملبہ تک پہنچانا روسی عہدیداروں کی ذمہ دری ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجیب رزاق نے کہاکہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان ۔ کی مون کو تین متبادل پیش کئے ہیں۔ اول ، تمام متعلقہ پارٹیاں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے تحفظ کو مشن کے د وران یقینی بنائیں، دوم ، تمام متعلقہ سرچ پارٹیاں حادثہ کے مقام سے ملنے والے ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

سوم ، جب یہ پتہ چل جائے اور توثیق ہوجائے کہ ملیشیائی طیارہ کو مارگرایا گیا تھا تو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خاطیوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ نجیب رزاق نے البتہ یہ وضاحت کردی کہ وہ قبل از وقت کسی بھی ملک ، پارٹی ، تنظیم یا فرد کو تحقیقات مکمل ہونے تک مورد الزام نہیں ٹھہراسکتے۔ دریں اثناء ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر کہا کہ تحقیقات شفاف انداز میں کی جائے گی اور یہ وضاحت بھی کی کہ طیارہ کو مارگرانے میں روس ملوث نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT