Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / طیارہ کی تلاش کیلئے مزید اشارے دستیاب

طیارہ کی تلاش کیلئے مزید اشارے دستیاب

پرتھ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مزید دو زیرآب اشارے جو امکان ہے کہ لاپتہ ملائیشیائی جیٹ طیارہ کے بلاک باکسیس سے نشر ہوئے ہیں، دریافت کئے گئے ہیں۔ تلاش ٹیم کے سربراہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ طیارہ کے غرق ہونے کے مقام کا عنقریب پتہ چل جائے گا۔ آسٹریلیا کے بحری جہاز اوشن شیلڈ نے سب سے پہلے ہفتہ کو یہ اشارے وصول کئے تھے۔ لیکن 3 دن تک مزید کوئی

پرتھ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مزید دو زیرآب اشارے جو امکان ہے کہ لاپتہ ملائیشیائی جیٹ طیارہ کے بلاک باکسیس سے نشر ہوئے ہیں، دریافت کئے گئے ہیں۔ تلاش ٹیم کے سربراہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ طیارہ کے غرق ہونے کے مقام کا عنقریب پتہ چل جائے گا۔ آسٹریلیا کے بحری جہاز اوشن شیلڈ نے سب سے پہلے ہفتہ کو یہ اشارے وصول کئے تھے۔ لیکن 3 دن تک مزید کوئی اشارہ وصول نہیں ہوا۔ بحری جہاز کو کل دوبارہ اشارے وصول ہوئے۔ جس کی وجہ سے یہ امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ حادثہ کا شکار ملائیشیائی طیارہ کے بلاک باکس سے اشارے نشر ہوگئے ہیں۔ اوشن شیلڈ دو اور مواقع پر کل دوپہر دیر گئے اور کل رات اشارے وصول کرچکا ہے چنانچہ تلاش کا دوبارہ آغاز شروع کردیا گیا ہے۔

بوسٹن کے بموجب کل دوپہر تقریباً 5 منٹ 32 سیکنڈ اور کل رات دیر گئے تقریباً 7 منٹ تک اشارے وصول ہوتے رہے۔ نئی معلومات سے تلاش کا مقام 75 ہزار مربع کیلو میٹر تک محدود ہوگیا ہے۔ ایک اور بڑی تبدیلی اُس وقت ہوئی جبکہ آسٹریلیائی عہدیداروں نے ہفتہ کے دن وصول ہونے والے اشاروں کا معمہ حل کرلیا اور امکان ظاہر کیاکہ یہ واضح طور پر مخصوص برقی آلات سے نشر ہوئے ہیں۔ ممکن ہے کہ بعض آبی جانوروں کی نقل و حرکت کی آوازیں بھی اشارے سمجھی گئی ہیں۔ لیکن اُنھیں یقین ہے کہ اشارے مستقل رہنے سے یہ قیاس آرائی تقویت پاتی ہے کہ یہ اشارے بلاک باکس سے نشر ہوئے ہیں۔ تلاش ٹیم کے سربراہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں لاپتہ طیارہ کا پتہ چل جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT