طیارہ کے اغواء کے دھمکی کے بعد طیرانگاہوں پر سخت چوکسی

نئی دہلی ۔ 5 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انٹلی جنس کی اس اطلاع پر کہ کابل (افغانستان) جانے والے ایر انڈیا کے طیارہ کا اغواء کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں تمام بڑے طیرانگاہوں پر سیکوریٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا ہے جبکہ تمام بڑے طیرانگاہوں بشمول اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اینٹی ہائی چیکنگ میکانزم متعین کرایا گیا ہے ۔ ا یر انڈیا کے ترجمان مسٹر جی پی راؤ نے بتایا کہ کولکتہ میں ایر انڈیا کے کنٹرول روم کو نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر دھمکی دی ہے جس نے بتایا کہ کولکتہ ۔کابل کے طیارہ کا اغواء کیا جائے گا ۔ بعد ازاں یہ ٹیلیفون کال جھوٹا ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انٹلی جنس ادارہ سے دہلی۔کابل طیاروں کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے لیکن مسافرین کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے اور سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس جو کہ طیرانگاہوں کے اندر حفاظتی اقدامات کی نگرانگار ہے، ہدایت دی کہ سخت چوکسی اختیار کرتے ہوئے مسافرین کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں جبکہ افغانستان جانے والے طیاروں کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ نگرانی کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT