Friday , November 24 2017
Home / دنیا / طیارہ کے مہلوک مسافرین کے رشتہ دار ملبہ تلاش کرینگےMH-370

طیارہ کے مہلوک مسافرین کے رشتہ دار ملبہ تلاش کرینگےMH-370

کوالالمپور ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بدقسمت ملائشیائی MH-370 طیارہ میں سفر کرنے والے ان مسافرین کے ارکان خاندان نے آج عزم کیا ہیکہ وہ تباہ شدہ طیارہ کے ملبہ کی تلاش میں مڈغاسکر کا سفر کریں گے تاکہ ان سراغوں کو حاصل کیا جاسکے جس کے بعد یہ پتہ چل سکے کہ آخر طیارہ گیا کہاں؟ یاد رہیکہ تحقیقات کرنے والوں کو طیارہ کے چھ حصے مل چکے ہیں جن کے بارے میں وہ تقریباً وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ وہ MH-370 کے ملبہ کا حصہ ہیں جو مارچ 2014ء میں 239 مسافرین کے ساتھ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ دریں اثناء ایک فیملی اسوسی ایشن ’’وائس 370‘‘ نے بتایا کہ اب تک تباہ شدہ طیارہ کا جو بھی ملبہ ملا ہے وہ افریقہ کے مشرقی ساحل سے ملا ہے۔ اتنے اہم ثبوت ملنے کے بعد بھی کسی بھی ذمہ دار پارٹی کی جانب سے منظم طور پر لاپتہ طیارہ کی تلاش نہیں کی جارہی ہے جس کے بعد بدنصیب طیارہ کے مہلوک مسافرین کے رشتہ داروں کے پاس سوائے اسکے کوئی اور متبادل نہیں ہیکہ وہ خود یہ ذمہ داری سنبھالتے ہوئے طیارہ کے ملبہ کی تلاش کریں تاکہ کوئی تو مثبت نتیجہ سامنے آئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ جنوبی بحیرۂ ہند میں جہاں یہ شبہ کیا جارہا ہیکہ طیارہ گر کر تباہ ہوا، ملبہ کی تلاش اب تک ثمرآور اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی اور اس کا سلسلہ جلد ہی بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT