Friday , May 25 2018
Home / دنیا / طیب اردگان کی روسی اور ایرانی صدور سے بات چیت

طیب اردگان کی روسی اور ایرانی صدور سے بات چیت

انقرہ 20 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے روسی صدر پوتن اور ایرانی صدر حسن روحانی سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے شام کی صورتحال اور دہشت گردی میں تعاون پر بات چیت کی ہے ۔ترک ذرائع کے مطابق ترک صدر اردگان اور روسی صدر کی فون پر بات ہوئی جس میں دونوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پراتفاق کیا ۔ ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں ترک صدر نے شام میں جاری صورتحال، عفرین میں ترک فورسز کے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT