Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / طیرانگاہ شمس آباد پر 7مسافرین گرفتار

طیرانگاہ شمس آباد پر 7مسافرین گرفتار

شمس آباد ۔ /5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمز عہدیداروں نے سات افر اد بشمول تین خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کروڑ 16 لاکھ 12 ہزار چھ سو روپئے مالیتی 3.746 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات بنگلور سے ایئر فلائیٹ MI478 کے ذریعہ ٹامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے چار افراد عبدال کے قبض

شمس آباد ۔ /5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمز عہدیداروں نے سات افر اد بشمول تین خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کروڑ 16 لاکھ 12 ہزار چھ سو روپئے مالیتی 3.746 کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات بنگلور سے ایئر فلائیٹ MI478 کے ذریعہ ٹامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے چار افراد عبدال کے قبضہ سے 592 گرام سونا جس کی مالیت 18 لاکھ 35 ہزار دو سو روپئے ‘ مومن کے پاس سے 458 گرام سونا جس کی مالیت 14,19,800 روپئے ‘ دلکرنی کے قبضہ سے 530 گرام سونا جس کی مالیت 16,43,000 روپئے ‘ اشرف علی جس کے قبضہ سے 533 گرام سونے کے بسکٹ جس کی مالیت 16,52,300 روپئے ضبط کرلئے ۔
ایک اور فلائیٹ دوبئی سے آنے والی ایرانڈیا فلائیٹ نمبر AI-952 کے ذریعہ تین خواتین راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچے ۔ جن کی تلاشی لینے پر نسیم بیگم کے کپڑوں سے 283 گرام سونے کے بسکٹ ‘ مالیتی 8 لاکھ 77 ہزار 300 روپئے اور محمودہ کے ملبوسات میں سے 350 گرام سونے کے بسکٹ مالیتی 10 لاکھ 85 ہزار روپئے اور زبیدہ جن کے ٹرالی بیاگ سے ایک کیلو سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 31 لاکھ روپئے کو ضبط کرلیا گیا ۔ کسٹمز اسسٹنٹ کمشنر اے دھلیبس کے بموجب سات افراد بشمول تین خواتین کے قبضہ سے جملہ 3.746 کیلو سونا جس کی جملہ مالیت 1,16,12,600 روپئے مالیتی سونا ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

جگتیال میں کائین میلہ
جگتیال ۔ /5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وی گائتری کوآپریٹیو اربن بنک جگتیال میں کل /6 مارچ بروز جمعرات بنک احاطہ میں صبح 11 بجے کائین میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ بات بنک چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر وی سرینواس نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے احکامات کے مطابق صارفین کو کائین (چھوٹے چھوٹے سکے) کی فراہمی کیلئے میلے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں 1 ‘ 2 ‘ اور 5 روپئے کے کائینس تقسیم عمل میں آئے گی ۔ لہذا ضرورت مند تاجرین اور صارفین اس موقع سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT