Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / طیرانگاہ چینائی پر 20 لاکھ روپئے ضبط

طیرانگاہ چینائی پر 20 لاکھ روپئے ضبط

چینائی ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : کسٹمس حکام نے آج طیرانگاہ چینائی پر 2 خواتین کی تحویل سے 6.5 کلو وزنی سونا اور 2 مردوں کی تحویل سے غیر محسوب 20 لاکھ روپئے ضبط کرلیے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک 38 سالہ خاتون جینتی ایر ایشیا کی فلائٹ کے ذریعہ کولالمپور سے یہاں پہنچی ۔ تلاشی لینے پر انڈر گارمنٹ سے طلائی بسکٹ کا پتہ چلا ۔ جس کی مالیت 2.12 کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے ۔ ایک اور واقعہ میں 2 مرد ابوبکر اور انصاری کو دوبئی روانگی سے قبل تلاشی لینے پر ان کے بیاگ سے 20 لاکھ روپئے برآمد ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT