Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں آج جلسہ دستاربندی و استقبال ماہ صیام

ظہیرآباد میں آج جلسہ دستاربندی و استقبال ماہ صیام

ظہیرآباد ۔26مئی ( ای میل ) مدرسہ دینیہ انوارالعلم احمد نگر کالونی ظہیرآباد کا جلسہ دستاربندی و استقبال ماہ صیام 27مئی بروز جمعہ بعد نمازعشاء نزد عیدگاہ ظہیرآباد میں منعقد ہوگا ۔ مولانا حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی ناظم دارالعلوم النعمانیہ ‘ مولانا مفتیحافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مہمانان خوصی ہوں گے ۔ اس مقدس جلسہ کی سرپرستی سید شاہ ہدایت اللہ شاہ قدیری الحاج محمد پاشاہ کریں گے ۔ سیدافسر پاشاہ قادری ‘ جناب سید شاہ مہیب الدین قادری ‘ قاضی سید ضیاء الدین نگرانی کریں گے ۔ جناب محمد سلیم الدین قادری صدارت کریں گے ۔ مولانا محمد سراج الدین نظامت کریں گے ۔ جناب محمد رفیق صدر استقبالیہ نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT