Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں تقریباً 50 لاکھ روپئے مالیتی صندل کی لکڑی ضبط

ظہیرآباد میں تقریباً 50 لاکھ روپئے مالیتی صندل کی لکڑی ضبط

ٹاون و رورل پولیس کی مشترکہ کارروائی ، ایس آئی راج شیکھر کا انکشاف

ظہیرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پولیس ظہیرآباد ٹاون و رورل کی مشترکہ کارروائی کے نتیجہ میں کل رات 30 تا 50 لاکھ روپئے کی مالیتی صندل کی لکڑی ضبط کرلی گئی جو غیر قانونی طور پر ایک مال بردار لاری کے ذریعہ آندھراپردیش سے مہاراشٹرا منتقل کی جارہی تھی ۔ اس امر کا انکشاف آج یہاں پولیس اسٹیشن ظہیرآباد رورل میں طلب کردہ پریس کانفرنس کے دوران ایس آئی ظہیرآباد ٹاون ایس راج شیکھر اور ایس آئی ظہیرآباد رورل سریکانت نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے موضع پڈگرالو سے صندل کی لکڑی مہاراشٹرا منتقل کی جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس ظہیرآباد ٹاون و رورل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کل رات 7.30 بجے موضع ہگیلی کے قریب 65 ویں قومی شاہراہ پر مذکورہ مال برداری کو روک کر تلاشی لی تو پتہ چلاکہ 320 بلیچنگ پاوڈر کے تھیلوں کے نیچے صندل کی لکڑی موجود ہے اور یہ ہر لاری کے ڈرائیور 36 سالہ رمیش اور کلینر 58 سال بھاسکر کو زیر حراست لے کر پوچھ تاچھ کی تو انہیں متذکرہ بالا تفصیلات سے آگہی حاصل ہوئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے گرفتار شدگان کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں فاضل جج نے ریمانڈ کردیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT