Saturday , December 15 2018

ظہیرآباد میں جاریہ ماہ 8 کروڑ کے کاموں کا سنگ بنیاد

ظہیرآباد۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب عام انتخابات کے پیش نظر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں جاریہ ماہ کے دوران زائد از 8 کروڑ روپئے لاگتی مختلف کاموں کے سنگ بنیاد رکھے گئے۔ ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے 12 فروری کو ظہیرآباد میں واقع ایم آر سی سنٹر کے احاطہ میں 74.96 لاکھ روپئے لاگتی اور 15 فروری کو منڈل پرجا پریشد کے

ظہیرآباد۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب عام انتخابات کے پیش نظر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں جاریہ ماہ کے دوران زائد از 8 کروڑ روپئے لاگتی مختلف کاموں کے سنگ بنیاد رکھے گئے۔ ریاستی وزیر بھاری مصنوعات ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے 12 فروری کو ظہیرآباد میں واقع ایم آر سی سنٹر کے احاطہ میں 74.96 لاکھ روپئے لاگتی اور 15 فروری کو منڈل پرجا پریشد کے احاطہ میں 54.86 لاکھ روپئے لاگتی مختلف تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جن کاموں کی تکمیل کیلئے سنگ بنیاد رکھے گئے۔ ان میں کسانوں کے لئے تربیتی مرکز اور امراض حیوانات کی تشخیص کے لئے ایک لیباریٹری کا قیام، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے دو گوداموں، 32 چیک ڈیموں، 52 آنگن واڑیوں اور 3 گرام پنچایتوں کی عمارتوںکی تعمیر شامل ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عام انتخابات کے پیش نظر رکھے گئے ان تعمیراتی کاموں کے سنگ بنیاد، عملی جامہ پہننے کیلئے کتنا عرصہ لیں گے۔ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ انتخابات سے قبل سنگ بنیاد رکھے گئے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے۔ جب تک کہ ایک اور انتخابات سر پر نہیں آجاتے۔ اس خصوص میں مستقر ظہیرآباد میں 100 بستروں والے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی عمارت کی تعمیر کی مثال پیش کی جاسکتی ہے جس کا بنیاد 7 ڈسمبر 2008ء کو اس وقت کے ریاستی وزیر داخلہ کے جانا ریڈی کے ہاتھوں رکھا گیا تھا جبکہ افتتاح 8 اکتوبر 2013ء کو ریاستی وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کے ہاتھوں تقریباً پانچ سال بعد عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT