Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں جلسہ دستار بندی حفاظ

ظہیرآباد میں جلسہ دستار بندی حفاظ

ظہیرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ اسلامیہ خیرالعلوم رنجھول ، تعلقہ ظہیرآباد ، ضلع میدک ، تلنگانہ میں جلسہ دستار بندی حفاظ بصدارت حافظ و قاری مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی ناظم جامعہ عائشہ نسوان سعید آباد ، حیدرآباد 20 ستمبر بروز ہفتہ منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی است

ظہیرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ اسلامیہ خیرالعلوم رنجھول ، تعلقہ ظہیرآباد ، ضلع میدک ، تلنگانہ میں جلسہ دستار بندی حفاظ بصدارت حافظ و قاری مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی ناظم جامعہ عائشہ نسوان سعید آباد ، حیدرآباد 20 ستمبر بروز ہفتہ منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی استاذ فقہ و تفسیر دارالعلوم دیوبند و خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیرذوالفقار نقشبندی ، مولانا و مفتی محمد غیاث الدین رحمانی و قاسمی مہتمم دارالعلوم رحمانیہ و صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش شرکت کریں گے ۔ مقامی مہمانان علماء کرام میں مولانا مدثر قاسمی ناظم دارالعلوم ظہیرآباد ، مولانا محمود پٹیل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء تلنگانہ و اے پی ، مولانا عتیق احمد قاسمی امام و خطیب مسجد الہی ظہیرآباد ، مولانا محمد اسلم سلطان قاسمی سنگاریڈی ، مولانا عبدالمجیب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد ظہیرآباد ، مولانا غلام یزدانی خطیب جامع مسجد بیدر ، مولانا و مفتی عبدالصبور خطیب مسجد عرفات ظہیر آباد وغیرہ شامل ہیں ۔ قیام و طعام کا نظم رہیگا ۔ خواتین کیلئے پردہ کا اہتمام رہیگا ۔

TOPPOPULARRECENT