Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں سارقین کی ٹولی گرفتار

ظہیرآباد میں سارقین کی ٹولی گرفتار

ظہیرآباد۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی سنگاریڈی ڈیویژن مسٹر تر پتنا نے آج ظہیرآباد ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تین عادی سارقین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 لاکھ روپئے مالیتی طلائی چین اور 2 پلسر موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے جانے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک کے ضلع بیدر کے مواضعات ہلدکھیری، نودھ گیری اور ہرگیری کے متوطن 27 سالہ میکائیکل کوڈیکر، 24 سالہ اسٹیفن میتھرے اور آئی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونئے کمار بھاوی کٹی آج 2 بجے دن بھوانی مندر کے پاس گرفتار کرلئے گئے۔ انہوں نے عادی سارقین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرنے پر ظہیرآباد ٹاؤن پولیس ٹیم کو مبارکباد دی اور انہیں انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے دیوالی کے موقع پر ظہیرآباد ٹاؤن میں قمار بازی میں مصروف 31 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 80 ہزار روپئے بھی برآمد کرلئے جانے کا انکشاف کیا۔
اسکالرشپس کیلئے ٹسٹ
محبوب نگر۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ سید عظمت علی شاہ قادری کی اطلاع کے بموجب محبوب نگر میں ہر سال کی طرح امسال بھی سید خلیل اللہ حسینی میموریل اسکالرشپ کا اسکریننگ ٹسٹ 15 نومبر اتوار کو 10 بجے مدینہ ماڈل ہائی اسکول محبوب نگر میں منعقد ہوگا۔ ایسے طلبہ جنہوں نے ساتویں جماعت میں انگلش میڈیم میں 60% اور اُردو میڈیم میں 50% نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے اور معاشی طور پر کمزور ہیں اور آٹھویں جماعت میں زیرتعلیم ہیں، اس ٹسٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ داخلہ فارم خانہ پُری کے بعد داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 نومبر ہے۔ فارم حاصل کرنے کیلئے حافظ و قاری سید عظمت علی شاہ 9908424786 یا محمد مصعیب سے 9703922683 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT