Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں مرکزی وزیر جئے رام رمیش کا خطاب

ظہیرآباد میں مرکزی وزیر جئے رام رمیش کا خطاب

ظہیرآباد۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس پارٹی ظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک انتخابی جلسہ 18اپریل کو 7بجے شب منعقد ہوگا، جس کو مرکزی وزیر دیہی ترقیات جئے رام رمیش، صدر جمعیتہ العلماء آندھرا پردیش و رکن قانون ساز کونسل حافظ پیر شبیر احمد، صدر نشین کل ہند کانگریس کمیٹی ایس سی و ایس ٹی سیل کوپلا راجو اور سابق ریاستی وزیر بھاری مصنوعات و کانگریس امیدوار ڈاکٹر جے گیتا ریڈی مخاطب کریں گے۔

ٹی آر ایس کا انتخابی جلسہ
ظہیرآباد۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کے زیرا ہتمام ایک انتخابی جلسہ17اپریل کو 5بجے شام سبھاش گنج میں منعقد ہوگا۔ جس میں ٹی آر ایس لیڈر ہریش راؤ کے بشمول دیگر سرکردہ قائدین شرکت کریں گے۔ اس موقع پر کانگریس کے سرکردہ قائدین مرلی کرشنا گوڑ سابق صدر نشین بلدیہ، پانڈو رنگاریڈی ایڈوکیٹ، نوین کمار این ایس یو آئی لیڈر، رویندر سرپنچ ڈپو ر گرام پنچایت، محمد غوث الدین سابق سرپنچ ہتنور گرام پنچایت اور دوسرے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT