Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد میں 30 جنوری کو مشاعرہ

ظہیرآباد میں 30 جنوری کو مشاعرہ

ظہیرآباد /24 جنوری (پریس نوٹ) جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ سرپرست لٹریری فورم ظہیرآباد کے بموجب فورم کا پانچواں ماہانہ مشاعرہ 30 جنوری بروز ہفتہ 8 بجے شب بڑے پیمانے پر منعقد ہو رہا ہے، جس میں پروفیسر نسیم الدین فریس بحیثیت مہمان خصوصی اور بحیثیت مہمانان اعزازی ڈاکٹر فرید الدین صادق اور سلیم ساحل شرکت کریں گے، جب کہ مشاعرہ کی صدارت جناب سیف الدین غوری کریں گے اور نظامت کے فرائض جناب سعد اللہ خاں سبیل انجام دیں گے۔ اس مشاعرہ میں مسرز شکیل ظہیر آبادی، ڈاکٹر نوید عبد الجلیل، شفیع الدین شفیع اور فریض عباسی شرکت کریں گے۔ اہل ذوق خواتین و حضرات سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ رائل باورچی ہوٹل ظہیرآباد کی بالائی منزل پر منعقد شدنی اس مشاعرہ کا اختتام گیارہ بجے شب عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT