Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد کو ریونیو ڈیویژن بنانے پر اپوزیشن کا خیرمقدم

ظہیرآباد کو ریونیو ڈیویژن بنانے پر اپوزیشن کا خیرمقدم

ظہیرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ قائدین نے کل شام یہاں انسپکشن بنگلہ میں مشترکہ طور پر طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظہیرآباد کے ریونیو ڈیویژن بنانے کے ریاستی حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور اسے اپوزیشن جماعتوں، غیر سیاسی تنظیموں اور سماج کے طبقات کی جیت قرار دیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ قائدین مسرز وائی نروتم، سرینواس گوڑ، محمد ماجد، سدھیر بھنڈاری، محمد ارشاد اور دوسروں نے یاد دلایا کہ ظہیرآباد کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے مسلسل 50دنوں تک بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا تھا جس کے نتیجہ میں ریاستی حکومت ظہیرآباد کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT