Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد کے مزدور کو 90 ہزار کی برقی بل کی اجرائی

ظہیرآباد کے مزدور کو 90 ہزار کی برقی بل کی اجرائی

پریشانی کے عالم میں قلب پر حملہ سے فوت، ایکس گریشیا کا مطالبہ
حیدرآباد /11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے آئی 90 ہزار برقی بل نے ایک جیتے جاگتے مزدور بابو میاں کو موت کی نیند سلادی ہر ماہ 300 سے بڑھ کر نہ آنے والی بل اچانک 90 ہزار روپئے آنے کی وجہ سے غریب مزدور کو پریشانی کے عالم میں قلب پر حملہ ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب سنگاریڈی ضلع ظہیرآباد منڈل کے گاؤں دڈگی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ افراد خاندان اور گاؤں والوں کے مطابق محکمہ برقی کے عہدیداروں نے جی بابو میاں کو فون کرکے بتایا کہ آپ کی برقی بل 90 ہزار روپئے آئی ہے ۔ اس بات کو لیکر بابو میاں نے گاؤں کے بہت سارے لوگوں سے ذکر کتے ہوئے بے حد پریشانی کا اظہار کیا اور رات 9 بجے کے قریب پریشانی کے عالم میں قلب پر حملہ ہوا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی ۔ مرحوم کو بیوہ اور پانچ بچے ہیں ۔ گاؤں والوں کے مطابق گاؤں میں اور بھی 100 افراد کو 25-50 ہزار روپئے برقی بلس آئی ہے ۔ اس مناسبت سے برقی عہدیداران نے کہا کہ زائد بلس وصولی کی بات درست ہے اور اس سے متعلق تحقیق کی جارہی ہے ۔ بابو میاں کے افراد خاندان اور گاؤں والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ایکس گریشیا دیکر خاطی عہدیداران کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT