Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد کے مسلم نوجوانوں کی رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل سے ملاقات

ظہیرآباد کے مسلم نوجوانوں کی رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل سے ملاقات

ظہیرآباد۔/22مئی، ( راست ) حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس پارٹی مسٹر بی بی پاٹل کے استقبالیہ جلسہ عام میں ظہیرآباد موسی نگر کالونی علی پور کے مسلم نوجوانوں کے ایک وفد نے عبدالنصیر واڈہ ممبر موسی نگر ، محمد عارف غوری کی قیادت میں ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی جس میں مسلم محلہ جات موسی نگر کالونی میں ایم پی

ظہیرآباد۔/22مئی، ( راست ) حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ٹی آر ایس پارٹی مسٹر بی بی پاٹل کے استقبالیہ جلسہ عام میں ظہیرآباد موسی نگر کالونی علی پور کے مسلم نوجوانوں کے ایک وفد نے عبدالنصیر واڈہ ممبر موسی نگر ، محمد عارف غوری کی قیادت میں ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی جس میں مسلم محلہ جات موسی نگر کالونی میں ایم پی فنڈ سے ترقیاتی کاموں اور بے روزگار مسلم نوجوانوں کو حصول روزگار ، ملازمت، صنعتوں کے قیام کیلئے نمائندگی کی گئی۔ جناب عبدالنصیر نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ کے مسلمانوں نے اپنے اتحاد کا مطاہرہ کرتے ہوئے کے سی آر کے ہاتھ مضبط کئے ہیں اور اقلیتوں کو امید ہے کہ وہ اقلیتوں کی یکسوئی میں نمایاں خدمات انجام دیں گے۔ اس موقع پر سرکردہ قائدین محمد عارف غوری، مبین، فیاض، وسیم، عظیم ، مدثر، ھدی ، شاہ رخ، سمیر ، ادیب، نعیم، عمران کے علاوہ دیگر نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT