Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد کے کئی اقلیتی قائدین تلگودیشم سے مستعفی

ظہیرآباد کے کئی اقلیتی قائدین تلگودیشم سے مستعفی

ظہیرآباد16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم کے سرکردہ قائدین محمد خلیل سابق ایم پی ٹی سی خسرو پٹیل ، ضمیرالدین انصاری ، محمد خلیل خان نے تلگودیشم سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وائی ایس آر سی پی ظہیرآباد کی اسٹرینگ کمیٹی کے رکن محمد رفیع الدین وائی ایس آر سی پی کے ہی ڈسٹرکٹ یوتھ کمیٹی کے وائس پریسیڈنٹ محمد رحیم ا

ظہیرآباد16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم کے سرکردہ قائدین محمد خلیل سابق ایم پی ٹی سی خسرو پٹیل ، ضمیرالدین انصاری ، محمد خلیل خان نے تلگودیشم سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وائی ایس آر سی پی ظہیرآباد کی اسٹرینگ کمیٹی کے رکن محمد رفیع الدین وائی ایس آر سی پی کے ہی ڈسٹرکٹ یوتھ کمیٹی کے وائس پریسیڈنٹ محمد رحیم الدین بھی کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ ایم آئی ایم کے سابق کونسلر محمد فخرالدین نے اپنی برسوں کی سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے کانگریس کے وفادار بن گئے ۔ ان تمام قائدین اور ان کے حامیوں کو ڈاکٹر جے گیتا ریڈی سابق ریاستی وزیر و کانگریسی امیدوار نے پارٹی کا کھنڈوا مہناکر پارٹی میں شامل کرلیا اور انہیں انتخابی مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے اور رائے عامہ کو پارٹی کے حق میں ہموار کرنے کی ہدایت کی ۔ موجودہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے اور پرچہ نامزدگی سے دستبرداری اختیار ک رنے والی پی ونست نے بھی اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT