Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیرآباد کی ترقی میں ڈاکٹر گیتاریڈی کا اہم رول

ظہیرآباد کی ترقی میں ڈاکٹر گیتاریڈی کا اہم رول

ظہیرآباد 11 جون (ذریعہ ای میل) ظہیرآباد آئی بی گیسٹ ہاؤز میں مہیلا کمیٹی ارکان بلدیہ طاہرہ بیگم کونسلر بلدیہ عظیم النساء بیگم، پرینکا سجاتا، سرسوتی، پینماں مہیلا کمیٹی ظہیرآباد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی آر ایس صدرنشین بلدیہ لاوینا چندو کملا بائی صدر ایم پی پی نیالکل ایم پی پی کوہیر کی جانب سے سابق ریاستی وزی

ظہیرآباد 11 جون (ذریعہ ای میل) ظہیرآباد آئی بی گیسٹ ہاؤز میں مہیلا کمیٹی ارکان بلدیہ طاہرہ بیگم کونسلر بلدیہ عظیم النساء بیگم، پرینکا سجاتا، سرسوتی، پینماں مہیلا کمیٹی ظہیرآباد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی آر ایس صدرنشین بلدیہ لاوینا چندو کملا بائی صدر ایم پی پی نیالکل ایم پی پی کوہیر کی جانب سے سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی جئے گیتاریڈی پر لگائے گئے الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی ترقی و ترویج کے لئے گیتا ریڈی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے 5 سالہ دور اقتدار میں ظہیرآباد میں کئی فلاح و بہبود اقدامات انجام دیئے جن میں مہندرا اینڈ مہندرا کمپنی ٹراکٹر پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جس کے تحت ظہیرآباد کے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوا۔ کوہیر منڈل کاویلی پر ہوٹل مینجمنٹ کالج سوشیل ویلفیر ایس سی ایس ٹی ہاسٹل کا قیام، اقلیتی طلبہ کے لئے موضع الگوال میں 23 ایکر اراضی پر وسیع ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا۔ انھوں نے کہاکہ ان کے علاوہ موضع بسنت پور میں ایکچر یونیورسٹی کستور بالیکا لڑکیوں کا ہاسٹل نارنجہ سنگور ڈیم کی تعمیر جس سے ظہیرآباد کے چاروں منڈلس کوہیر جھرہ سنگم، نیالکل ظہیرآباد کے عوام کو پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ ملچلمہ میں کوہیر میں برج کی تعمیر کانگریس دور میں انجام پائی۔ انھوں نے کہاکہ رکن اسمبلی جئے گیتاریڈی نے چاروں منڈلس میں اردو میڈیم اسکولس کی منظوری عمل میں لائی اور خواتین کے لئے 6 ہزار سے زیادہ گیاس کی تقسیم عمل میں آئی۔ انھوں نے خواتین کو نظرانداز کرنے کا ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا۔ اس موقع پر صدر ٹاؤن کانگریس کے نرسمہلو، جہانگیر فلور لیڈر بلدیہ، معزالدین، نارائن ریڈی، ناگیش، شیکھر نرسمہا ریڈی، محمد خواجہ اطہر غوری یوتھ کانگریس کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT