Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ظہیرخان ورلڈ کپ میںشرکت کے خواہاں

ظہیرخان ورلڈ کپ میںشرکت کے خواہاں

نئی دہلی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زخموں سے صحتیاب ہورہے ہندوستان کے فاسٹ بولر ظہیرخان نے کہا ہیکہ ورلڈ کپ ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کا حامل ٹورنمنٹ ہوتا ہے اور وہ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کا خواہاں ہوتا ہے۔ میرے لئے بھی ورلڈ کپ ایک اہم ٹورنمنٹ ہے اور میں اس ٹورنمنٹ میں ملک کی نمائندگی اور خطاب کے دفاع میں اہم رول ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔ ظہیرخان نے کہا کہ وہ پیر کی تکلیف سے تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور چمپیئنس لیگ کو واپسی کیلئے انہوں نے پہلا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہیکہ آئی پی ایل 7 نے ممبئی انڈینس کی نمائندگی کے دوران ظہیرخان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سے وہ آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑنے کے علاوہ دورہ انگلینڈ پر بھی ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT