Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ظہیرخان کا تقرر نہیں ہوا : سی او اے

ظہیرخان کا تقرر نہیں ہوا : سی او اے

نئی دہلی۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرس (سی او اے) نے آج کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کیلئے معاون عملہ کا تقرر 22 جولائی تک کیا جائے گا جس کے لئے ہیڈکوچ روی شاستری سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سی او اے کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ بولنگ کوچ ظہیر خان اور بیرونی دوروں کے لئے بیٹنگ مشیر راہول ڈراویڈ کا تقرر نہیں ہوا ہے۔ سی او اے کے ارکان ونود ررائے، دائنا اڈولجی اور بی سی سی آئی کے سی ای او راہول جوہری کی جانب سے شرکت کئے گئے اجلاس کے بعد بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ظہیرخان اور راہول ڈراویڈ کا باضابطہ تقرر نہیں ہوا ہے اور ہیڈکوچ روی شاستری سے تبادلہ خیال کے بعد معاون عملہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ دریں اثناء سی او اے نے واضح کیا ہے کہ ظہیرخان اور راہول ڈراویڈ مذکورہ عہدوں کیلئے پہلی پسند ہیں لیکن ان کے ساتھ باضابطہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے ۔ یاد رہے ہندوستانی ٹیم 26 جولائی کو دورۂ سری لنکا پر میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ٹسٹ کھیلے گی ۔ اس سے قبل ٹیم کے معاون عملہ کا تقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ حالانکہ بورڈ کی جانب سے پہلے ہی ظہیرخان اور راہول ڈراویڈ کے انتخاب کی خبر دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT