Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ظہیرخان کی شاندار بولنگ کے باوجود ممبئی کودوسری شکست

ظہیرخان کی شاندار بولنگ کے باوجود ممبئی کودوسری شکست

دبئی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انڈینس کے فاسٹ بولر ظہیرخان نے رائل چیالنجرس بنگلور کے حریف کپتان ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ کو ایک ہی اوور میں صفر پر آوٹ کرتے ہوئے مقابلے میں دلچسپی پیدا کردی تھی‘لیکن ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر اتنے رنز ہی درج نہیں کئے تھے جس کو بولر بہ آسانی دفاع کرتے ۔ لہذا بنگلور نے 7و

دبئی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی انڈینس کے فاسٹ بولر ظہیرخان نے رائل چیالنجرس بنگلور کے حریف کپتان ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ کو ایک ہی اوور میں صفر پر آوٹ کرتے ہوئے مقابلے میں دلچسپی پیدا کردی تھی‘لیکن ممبئی انڈینس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر اتنے رنز ہی درج نہیں کئے تھے جس کو بولر بہ آسانی دفاع کرتے ۔ لہذا بنگلور نے 7وکٹوں سے سیزن کی دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ بنگلور کی کامیابی میں اوپنر پارتھیوپاٹل نے 45گیندوں میں 7چوکوں کی مدد سے 57اور اے بی ڈی ویلئرس نے 48گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 45رنز بنائے۔

116رنز کے تعاقب میں بنگلور کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری جس کے بعد چوتھے اوورس کی تیسری گیند پر ویراٹ کوہلی اور پانچویں گیند پر یوراج سنگھ کو آؤٹ کرتے ہوئے ظہیرخان نے حریف ٹیم کے اسکور کو 17/3تک پہنچادیا تھا ۔ قبل ازیں بنگلور نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا جس نے 115/9 رنز بنائے۔ امباٹی رائیڈو نے 35 اور جیمس اینڈرسن نے 18رنز بنائے۔علاوہ ازیں مائیک ہسی نے 16اور تارے نے 17رنزکا تعاون دیا ۔ مڈل آرڈر میں روہت شرما دو رنز اور کرن پولارڈ 3رن بناکر پویلین لوٹ گئے جس کا ممبئی کو شدید نقصان اٹھانا پڑا اور ساتویں سیزن میں اسے متواتر دوسری شکست کا سامنا رہا ۔

TOPPOPULARRECENT