Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ظہیر آباد اور کاماریڈی میں پاسپورٹ سیوا کیندر کے قیام کے لیے مرکزی حکومت سے نمائندگی

ظہیر آباد اور کاماریڈی میں پاسپورٹ سیوا کیندر کے قیام کے لیے مرکزی حکومت سے نمائندگی

حیدرآباد ۔20۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ظہیر آباد اور کاما ریڈی میں پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کئے جائیں۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بی بی پاٹل نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ظہیر آباد اور کاما ریڈی میں صنعتی ترقی تیزی سے ہورہی ہے اور وہاں پاسپورٹ سیوا کیندر کے قیام سے عوام کو کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ابھی تک تلنگانہ کے لئے 7 پاسپورٹ مراکز کی منظوری دی ہے اور ان میں ظہیر آباد اور کاما ریڈی شامل نہیں۔ بی بی پاٹل نے مراکز کی تعداد کو بڑھاکر 9 کرنے اور دونوں مقامات کو فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT