Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ظہیر آباد میں سیول سرویسس کیلئے شعور بیداری پروگرام

ظہیر آباد میں سیول سرویسس کیلئے شعور بیداری پروگرام

ظہیرآباد ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیول سرویسس اور یونین پبلک سرویس کمیشن کی ملازمتوں کی ضمن میں شعور بیداری پروگرام 26 اپریل کو 10 بجے دن گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے احاطہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر کے سرینواس راجو پرنسپل کالج ہذا کریں گے ۔ اس پروگرام میں جناب محمد اشفاق عمر ماہر تعلیم مالیگاؤں (مہاراشٹرا) ، محترمہ فرح

ظہیرآباد ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیول سرویسس اور یونین پبلک سرویس کمیشن کی ملازمتوں کی ضمن میں شعور بیداری پروگرام 26 اپریل کو 10 بجے دن گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے احاطہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر کے سرینواس راجو پرنسپل کالج ہذا کریں گے ۔ اس پروگرام میں جناب محمد اشفاق عمر ماہر تعلیم مالیگاؤں (مہاراشٹرا) ، محترمہ فرحین شیخ تحصیلدار کوہیر منڈل بحیثیت مہمانان خصوصی جبکہ جناب شیو لنگم ایس آئی ظہیر آباد بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔ اس ریاستی سطح کے ایک روزہ پروگرام میں شرکاء کو سیول سرویسس اور یو پی ایس سی کی ملازمتوں کی ضمن میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے کنوینر میں محترمہ عائشہ بیگم لکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد نے تمام ایس ایس سی ، انٹر اور ڈگری کامیاب اور بیروزگار طلباء و طالبات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT