Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ظہیر آباد کے کسانوں کی چیف منسٹر کی قیام گاہ پر مظاہرہ کی دھمکی

ظہیر آباد کے کسانوں کی چیف منسٹر کی قیام گاہ پر مظاہرہ کی دھمکی

سنگاریڈی ۔ 17 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : نیشنل انوسٹمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ زون کے لیے حصول اراضی کے تحت زمینات سے محروم ہوئے کسانوں نے جو ظہیر آباد حلقہ سے تعلق رکھتے ہیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ جی او 123 سے دستبرداری اختیار کی جائے اور 2013 کے قانون حصول اراضی پر عمل کیا جائے ۔ کسانوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبہ کو فوری قبول نہ کیا گیا تو وہ جلد ہی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیام گاہ پر احتجاج کریں گے ۔ NIMZ مرکزی حکومت کا پراجکٹ ہے اس کا مقصد سارے ملک میں سرمایہ کاری اور اشیاء سازی کے زونس قائم کرنا ہے ۔ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جن کسانوں کی اراضی حاصل کی گئی ہے ان کے ارکان خاندان کو نوکریاں دی جائیں اور بیس سال تک دو ہزار روپئے پنشن دی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT