Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ظہیر خان اور ساگریکا کی شادی

ظہیر خان اور ساگریکا کی شادی

نئی دہلی ، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گاٹکے بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ظہیرخان اورساگریکا گاٹکے نے رواں برس اپریل میں منگنی کی تھی، جس کے 4 ماہ بعد یعنی ستمبر 2017میں ہی ان کی جانب سے جلد شادی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔15ستمبر کو جوڑے کی جانب سے 27نومبر 2017میں شادی کا اعلان کیا گیا تھا۔ظہیر خان اور ساگریکا گاٹکے نے روایتی طریقوں کے بجائے 23 نومبرکو عدالت میں شادی کی۔دونوں کی شادی کی سب سے پہلی تصویر اورخبر اداکارہ ساگریکا گاٹکے کی دوست انجنا شرما کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔تصویر میں ساگریکا گاٹکے کو دلہن کے روایتی سرخ لباس اور ظہیر خان کو ہلکے گلابی رنگ کے کرتے میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ساگریکا گاٹکے اور ظہیر خان کی شادی کی تصاویر ان کے ساتھ 2007میں فلم چک دے انڈیامیں کام کرنے والی ساتھی اداکارہ ودیا ایم ملاودا نے بھی ٹوئیٹ کی اور ساتھ میں لکھا کہ سالی اور گھر والی کے ساتھ، میں اپنے نئے بہنوئی کے ساتھ۔

TOPPOPULARRECENT