Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ظہیر خان کی اتوار کو واپسی متوقع

ظہیر خان کی اتوار کو واپسی متوقع

نئی دہلی ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس توقع ہے کہ رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف اتوار کو مقررہ اپنے آئی پی ایل میچ سے قبل بالخصوص بولنگ کے شعبہ میں مضبوط ہوجائیں گے کیونکہ پیسر ظہیرخان امکان ہے کہ اپنی انجری سے بحال ہوکر ٹیم میں واپسی کریں گے ، ڈی ڈی کے اسسٹنٹ کوچ پراوین آمرے نے یہ بات کہی ۔ ظہیر آئی پی ایل 8 سے قبل دہلی کے ٹر

نئی دہلی ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس توقع ہے کہ رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف اتوار کو مقررہ اپنے آئی پی ایل میچ سے قبل بالخصوص بولنگ کے شعبہ میں مضبوط ہوجائیں گے کیونکہ پیسر ظہیرخان امکان ہے کہ اپنی انجری سے بحال ہوکر ٹیم میں واپسی کریں گے ، ڈی ڈی کے اسسٹنٹ کوچ پراوین آمرے نے یہ بات کہی ۔ ظہیر آئی پی ایل 8 سے قبل دہلی کے ٹریننگ سیشن میں شامل ہوئے اور اُس دوران انجری سے دوچار ہوگئے۔ تاہم آمرے نے یقین دلایا کہ لیفٹ آرم پیسر عنقریب میدان پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جے پی ڈومنی زیرقیادت ٹیم ابتدائی دو ناکامیوں کے بعد ایک میچ جیتی لیکن کل رات کے کے آر نے انھیں واضح شکست دیدی ۔

TOPPOPULARRECENT