Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ظہیر عباس کی آئی سی سی پر شدید تنقید

ظہیر عباس کی آئی سی سی پر شدید تنقید

کراچی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سابق کپتان ظہیر عباس پاکستان کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے آئی سی سی کے رویے سے سخت نالاں ہیں۔ ان کے مطابق کونسل کو ملک میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن اس کا رویہ کافی منفی رہا۔ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہا کہ 6 برس بعد کوئی ٹسٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی، مجھے پوری امید ہے کہ یہ ٹور ایک

کراچی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سابق کپتان ظہیر عباس پاکستان کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے آئی سی سی کے رویے سے سخت نالاں ہیں۔ ان کے مطابق کونسل کو ملک میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن اس کا رویہ کافی منفی رہا۔ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہا کہ 6 برس بعد کوئی ٹسٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی، مجھے پوری امید ہے کہ یہ ٹور ایک مثالی ثابت ہوگا جس کے بعد دیگر ٹیمیں بھی یہاں کا دورہ کرینگے۔ حکومت نے سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں اور شائقین کو کافی عرصے بعد اپنے سامنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے آئی سی سی کو سیریز کیلئے میچ آفیشلز نہ بھیجنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سارے معاملے میں اسکا رویہ کافی منفی رہا۔کھیل کے سرپرست ہونے کی وجہ سے انھیں تو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا، مجھے امید ہے کہ یہ ٹور بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے اختتام پزیر ہوگاجس کے بعد آئی سی سی کو بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔دریں اثنا سابق کھلاڑیوں نے زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ میں سب سے پہلے ٹیم بھیجنے پر زمبابوے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھوں نے کسی بھی قسم کے خطرے کی کوئی پروا نہیں کی، عاقب جاوید نے کہا کہ کراچی واقعہ پر کچھ لوگ شاید اس ٹور کی وقت پر متفق نہ ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم اور تمام مقابلوں کا ایک ہی مقام پر انعقاد بھی بہتر فیصلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT