Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / عائشہ عزیز کو ملک کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز

عائشہ عزیز کو ملک کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز

بنگلورو ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ ہونے کا عائشہ عزیز کو منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ بچپن ہی سے ایک پائلٹ بننے کا خواب دیکھا کرتی تھی جسے انہوں نے 16 سال کی عمر میں پورا کیا۔ عائشہ عزیز کی عمر اس وقت 20 سال ہے۔ وہ ممبئی میں رہتی ہیں اور آبائی مقام کشمیر کو ہر سال دو یا تین مرتبہ جانا ہوتا تو فضائی سفر کے دوران ان کی تمام تر دلچسپی طیاروں کی اڑان پر مرکوز ہوا کرتی تھی۔ وہ طیاروں کو لینڈنگ کرتے اور اڑان بھرتے بغور دیکھا کرتی تھیں۔ عائشہ عزیز کا کہنا ہیکہ انہیں ناسا کے دورہ اور وہاں جان میک برائڈ سے ملنے کا موقع ملا۔ جس کے بعد پائلٹ بننے کی خواہش اور بھی زیادہ ہوگئی۔ انہیں سنیتاولیمس سے بھی ملاقات کا موقع ملا۔ عائشہ عزیز نے بتایا کہ 2013ء میں جب وہ ورلی آئی تھی تو انہوں نے یہاں سنیتاولیمس سے ملاقات کی تھی۔ عائشہ عزیز نے کہا ہیکہ سخت محنت، استقلال اور اعتماد کے ذریعہ منزل حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وہ بمبئی فلائنگ کلب سے وابستہ ہیں اور ایویشن میں بی ایس سی سال سوم میں ہیں۔ یہ ڈگری مکمل ہوتے ہی انہیں کمرشیل پائلیٹ کا لائسنس حاصل ہوجائے گا۔ اس کیلئے انہیں 200 گھنٹوں کے منجملہ 80 گھنٹوں کا فضائی سفر پورا کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT