Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ۔ ( راست )ادارہ سیاست کے زیراہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 15 مارچ بروز اتوار صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا ۔ حجامہ رسول اکرمؐ کی سنت اور ایک بہترین طریقہ علاج ہے ۔ آپؐ نے اس علاج کو خود کروایا اور دوسروں کو کرنے کی ترغیب دی ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے ٹکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کی تشخیص اور رپورٹس کے جائزہ کے بعد حجامہ کریں گے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو گردن درد ، کمر درد ، سر درد ، زکام ، بی پی ، جلد کے امراض ، عرق النساء ، فالج سے متاثر ہوں اور صحت مند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں۔ حجامہ کروانے کے خواہشمند افراد اپنا نام فون نمبرات 040-65699966 اور 7097220856 پر صبح 11 تا 5 بجے دن رجسٹریشن کروائیں۔ مریض سے فی کپ 65 روپئے لئے جائیں گے ۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT