عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

11 جنوری کو مقرر، ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب دیگر ڈاکٹرس کے ساتھ علاج کریں گے

11 جنوری کو مقرر، ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب دیگر ڈاکٹرس کے ساتھ علاج کریں گے
حیدرآباد 3 جنوری (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 11 جنوری بروز اتوار کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا۔ حجامہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت اور ایک بہترین علاج ہے۔ آپ ﷺ نے اس علاج کو خود کروایا اور دوسروں کو کرنے کی ترغیب دی۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ٹکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کی تشخیص اور رپورٹس کے جائزہ کے بعد حجامہ کریں گے۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، سر درد، زکام، بی پی، جلد کے امراض، عرق النساء، فالج سے متاثر ہوں وہ سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں۔ حجامہ کروانے کے خواہشمند افراد اپنا نام فون نمبرات 040-65699966 ، 8297158387 پر صبح 10 تا 5 بجے شام رجسٹریشن کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT