Wednesday , December 19 2018

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کے نتائج

حیدرآباد ۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) جناب محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن اردو دانی کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات منعقدہ 25 جنوری 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسناد کی بھی تقسیم 12 مارچ سے شروع ہوجائے گی۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے سنٹر کے صدور و معتمدین اور ذمہ دار انچارج صاحبان روزانہ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے دن اپنے مرکز کے اسناد حاصل کرلیں اور آئندہ جون کیلئے مفت کتابیں اور فارم حاصل کرکے اپنے سنٹر کا نام درج کروالیں، جن طلباء و طالبات نے انشاء میں کامیابی حاصل کی ہے وہ راست ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے امتحان ماہر میں آدھی فیس داخل کرکے شریک ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات 9553556260 ، 040-24744114 Ext.225پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT