Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

5 جون کو حیدرآباد و اضلاع میں مقرر، سنٹرس کو فارم حاصل کرنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد حبیب الرحمن انچارج عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے بموجب ٹرسٹ کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو امتحانات اردو دانی، زبان دانی، انشاء 5 جون کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہیکہ امتحان کے فارم جلد از جلد داخل کردیں ۔ امتحان سے قبل امیدواروں کیلئے ہال ٹکٹس جاری ہوں گے۔ شریک امتحان ہونے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ کتابیں گھروں پر بھی لے جاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ 5 جون امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ سے جاری ہوں گے ۔ اور ہال ٹکٹس 28 مئی سے حاصل کرلیں ۔ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے دن سیل نمبر 9553556260 ، 040-247441805 Ext  225 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT